شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم فائیڈ (FIDE) دنیا بھر سے شطرنج کے منتظمین، کلبوں اور کھلاڑیوں کو مدعو کر رہی ہے تاکہ وہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 10 لاکھ بازیوں کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں مدد کریں۔ یہ کوشش 20 جولائی 2024 کو کی جائے گی، جس تاریخ کو ’فائیڈ‘ باضابطہ طور پر 100 سال کی ہو جائے گی۔

آج سے ٹھیک 100 دنوں میں 20 جولائی کو ’فائیڈ‘ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تنظیم کے باضابطہ قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر جشن منائے گی۔ صد سالہ سالگرہ کا مقصد دنیا بھر میں شطرنج کے موجودہ اور نئے شائقین کے لیے بہت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔ چاہے وہ اسکول کے بچے ہوں، پناہ گزین ہوں، جیلوں میں قید افراد ہوں، خیراتی ادارے ہوں، کلب کے کھلاڑی ہوں، یا کھیل میں نئے آنے والے ہوں۔

دنیا بھر میں فائیڈ کی صد سالہ مشعل ریلی بھی جاری ہے جس میں بھارت، سوئٹزر لینڈ اور گھانا پہلے ہی حصہ لے رہے ہیں اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر بھی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن شطرنج کی دنیا کے لیے ایک نیا سنگ میل قائم کرنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے، جس میں ایک دن میں کم از کم 10 لاکھ بازیاں کھیلی جائیں گی۔

ہر گیم (بازی) کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے، ’فائیڈ‘ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قواعد وضع کرے گا کہ آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے تمام گیمز کو صحیح طریقے سے رجسٹرڈ یا کنٹرول کیا جائے اور بروقت گنیز ورلڈ ریکارڈ آفس کو رپورٹ کی جاسکے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘