قومی اسمبلی میں نو منتخب ارکان کے لیے سہولت کاری سینٹر قائم

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے لیے سہولت کاری سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں سہولت کاری سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

سہولت کاری سینٹر میں نو منتخب معزز ارکان قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے لیے کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے تصاویر بنائی جائیں گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سہولت کاری سینٹر 22 فروری سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے لیے خدمات سر انجام دیتا رہے گا، یہ مرکز صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دشواری سے بچنے کے لیے 22 فروری سے اپنی رجسٹریشن کے لیے سہولت کاری سینٹر تشریف لائیں۔

نو منتخب ارکان اسمبلی کو رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ساتھ لے کر سہولت کاری سینٹر آنے کو کہا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp