بے ایمانی ظاہر ہوچکی، الیکشن کے نتائج میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے، شعیب شاہین

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پر الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند کر دیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کے نتائج میں فارم 45 کی اہمیت ہوتی ہے، کیونکہ فارم 47 تو ایک سٹیٹمنٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ این اے 47 میں آر او نے فارم 45 کے برخلاف نتیجہ دیا، اب رزلٹ میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے کیونکہ بے ایمانی پہلے ہی ظاہر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ 180 سے زیادہ نشستیں جیت چکی تھی تاہم دھاندلی سے اسے 92 نشستوں تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، تاہم اب عدالت العالیہ نے وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp