مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کے لیے مل کر چلنے کا فیصلہ

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کی حمایت کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے طے کیا ہے کہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

اجلاس میں اسحاق ڈار کے علاوہ ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان نے شرکت کی۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار، کامران ٹیسوری اور مصطفیٰ کمال شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے مل کر حکومت بنانے کا باضابطہ اعلان گزشتہ شب کر دیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دیں گے، حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبر پورے ہیں، جبکہ صدر مملکت کے لیے آصف زرداری ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی

امریکی ریاستوں کی اے آئی ریگولیشن محدود، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل