شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنا وقت کیسے گزارا؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اور بھارتی شائقین کی من پسند جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو علیحدہ ہوئے ابھی کچھ عرصہ ہوا ہے۔ ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے تاہم پاکستانی شائقین کے دلوں میں اب بھی ثانیہ مرزا کے لیے پسندیدگی کے جذبات زیادہ ہیں، انہوں نے اس کا اظہار پی ایس ایل کے رواں سیزن کے ایک میچ میں اس وقت کیا جب ثنا جاوید میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آئیں تو مداحوں نے انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نام سے نعرے لگا دیے۔

طلاق کے بعد ثانیہ مرزا بالکل منظر عام سے غائب رہیں تاہم شائقین اب بھی ان کی زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ کیسی زندگی گزار رہی ہیں۔

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویری جھلکیاں شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فروری کا مہینہ کیسے گزار رہی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شیئر کی گئی ایک تصویر میں ثانیہ مرزاجم میں موجود ہیں، دوسری تصویر میں کہیں سفر پر جا رہی ہیں، تیسری تصویر میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں گلاب جامن، مشروبات اور کھانے سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

چند گھنٹوں قبل پوسٹ کی گئی ان تصاویر کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان پر تعریفی کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بہترین زندگی گزاریں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر عورت خود مختار ہے تو اسے کسی کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاریں اور ٹینس کے شوق سے بھی لطف اندوز ہوں۔ اللہ آپ کو نظر بد سے بچائے۔

 

 

اریقہ حق لکھتی ہیں کہ اتنی مضبوط بن جائیں کہ لوگ آپ کو دیکھتے رہیں۔

کئی صارفین نے ثانیہ مرزا سے کہا کہ آپ بہت بدل گئی ہیں تو کئی لوگ ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترک خاتون اول کی ‘زیرو ویسٹ تحریک’ عالمی سطح پر مقبول، اقوام متحدہ میں خصوصی دن منایا گیا

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو دھچکا: سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ایک گھنٹے میں ڈوب گئے

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟