سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے پر عمران ریاض اور اسد طور کی ایف آئی اے طلبی

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخلاف مہم کا حصہ بننے والے صحافی عمران ریاض خان اور اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے طلب کر لیا، دونوں صحافیوں کو ایف آئی اے نے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس کے مطابق صحافی عمران ریاض خان کو عدلیہ مخالف مہم کا حصہ بننے پر سائبر کرائم لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے عمران ریاض کو کل یعنی 23 فروری کو لاہور گلبرگ میں واقع سائبر کرائم ونگ میں طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صحافی اسد طور کو ایف آئی اے نے اسلام آباد کے جی 13 میں واقع سائبر کرائم کے آفس میں طلب کیا ہے، نوٹٰفیکیشن کے مطابق اسد طور کو دن 11 بجے سائبر کرائم آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے عام انتخابات کے بعد مبینہ دھاندلی کے الزامات اور کمشنر راولپنڈی کی جانب سے دھاندلی کے اعتراف اور الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام میں سوشل میڈیا پر دونوں ایکٹوسٹ عدلیہ مخالف مہم کا حصہ بنے رہے، جس پر ایف آئی اے نے دونوں صحافیوں کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دونوں کو کل طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار ان دونوں صحافیوں کو دیگر کیسز میں ایف آئی اے نے  طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp