دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں آئی ٹی ماہرین کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
امریکا اور یورپی ممالک خصوصاً جرمنی میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے آئی ٹی کے شعبہ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اگر آپ آپ آئی ٹی ماہر ہیں تو آپ جرمنی آکر اپنی صلاحیتوں سے خوب فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے شاندار مواقع
جرمن خبر رساں اداے کی ایک رپورٹ کے مطابق، آئی ٹی ماہرین کو جرمنی میں ملازمت کے بہت سے مواقع مل سکتے ہیں جیسا کہ سوفٹ ویئر ڈولیپمنٹ، ایپلی کیشن مینیجمنٹ، آئی ٹی سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس اور سائبر سیکیورٹی وغیرہ۔ جرمنی میں پروگرامنگ زبانوں میں سب سے زیادہ مانگ جاوا، ایس کیو ایل، پائیتھون اور سی کی ہے۔
رسمی پیشہ ورانہ تعلیم نہ رکھنے والوں کے لیے خصوصی ویزہ
اگر آپ کے پاس رسمی پیشہ ورانہ تعلیم نہیں ہے تب بھی آپ آئی ٹی ماہرین کے لیے مختص خصوصی ورک ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ خصوصی ورک ویزہ کے حصول کے لیے آپ کو آئی ٹی کمپنی کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کا ثبوت، آئی ٹی شعبہ میں 3 سال کام کے تجربے کے سرٹیفیکیٹ اور کم از کم بی ون لیول کی جرمن زبان کی قابلیت درکار ہوتی ہے۔
ورک ویزہ لینا اور جرمنی جا کر ملازمت تلاش کرنا بھی مسئلہ نہیں
اگر آپ رسمی تربیت مکمل کر چکے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اسے جرمنی میں تسلیم کرانا ہوگا، اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ملازمت کی پیشکش ہے تو آپ کوالیفائیڈ پروفیشنل ورک ویزہ کے لیے بھی درخواست دت سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ کو ابھی تک ملازمت کی پیشکش نہیں کی گئی اور آپ جرمنی میں ملازمت تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جاب سیکرز ویزہ کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ یونیورسٹی گریجویٹ ہیں تو آپ ای یو بلیو کارڈ حاصل کرنے کے اہل بھی ہوسکتے ہیں۔
ماہانہ آمدن کتنی ہوگی؟
جرمنی میں آئی ٹی ماہرین اوسطاً 6 ہزار یورو ماہانہ کماتے ہیں جو ٹیکس کٹوتیوں کے بعد تقریباً 3600 یورو بن جاتے ہیں۔ اس آمدن کو جرمنی میں اوسط سے زائد آمدنی سمجھا جاتا ہے۔