ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، 8 سال پہلے کی گئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر جہاں ان کے پرستار انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ حیران بھی ہیں کیونکہ 8 سال پہلے 2016 میں ایک نجومی نے ان کے بچے کی پیدائش کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی، کہ جوڑے کے ہاں دوسرا بچہ 2021 اور 2024 کے درمیان پیدا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے پرستاروں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے بتایا کہ نجومی کی پیش گوئی بالکل حقیقت ثابت ہوئی ہے، اس نجومی نے 2016 میں انوشکا کے دوسرے بچے ویرات کی پیدائش کی درست پیش گوئی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ ویرات اور انوشکا کی شادی 2017 اور 2018 کے درمیان ہوگی، اور ویسا ہی ہوا دونوں نے 11 ستمبر 2017 کو شادی کی، لیکن نجومی نے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی پیش گوئی 18 فروری سے ستمبر 2020 کے درمیان کر رکھی تھی لیکن وامیکا کی پیدائش جنوری 2021 میں ہوئی۔

اس دوران نجومی کی تیسر پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اور دوسرے بچے کی پیدائش بالکل اس کی پیش گوئی کے مطابق ہوئی۔

واضح رہے بھارت میں نجومی چارٹس اور سیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی پیش گوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ سب ایک اندازے پر مبنی ہوتا ہے۔ کبھی کبھار یہ پیش گوئی درست ثابت ہو جاتی ہے تو کبھی غلط بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ’ستارے اور نجومی‘ کے نام سے ایک پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے نجومی نے بتایا تھا کہ 2021 سے 2024 کے درمیان ویرات کے ہاں دوسرا بچہ ہوگا۔ اور حال ہی میں، جوڑے نے اپنے بیٹے اکے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

نجومی نے بتایا تھا کہ ویرات کوہلی 2017 کے اختتام اور 2018 کے آغاز کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور بالکل ایسا ہی ہوا، وہ اور انوشکا 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دوسری طرف، پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہیں بچے کی پیدائش ہوگی۔ 18 فروری سے ستمبر 2020 کے درمیان اور وامیکا ان کی زندگی میں جنوری 2021 کے تھوڑی دیر بعد آئی۔

اگر ہم پوسٹ میں سامنے آنے والی مزید تفصیلات پر نظر ڈالیں تو ویرات مارچ 2028 سے پہلے اپنے کیریئر میں بہت ہی اعلیٰ نوٹ پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp