ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن کی ضروری ہدایت

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے تمام امیدوار اضافی نشستوں سے دستبرداری کی درخواست کمیشن میں جمع کروادیں بصورت دیگر اس نشست کے علاوہ تمام خالی تصور ہوں گی جس پر امیدوار سب سے آخر میں کامیاب قرار پایا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق تمام کامیاب امیدواران جو 2 یا اس سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں کے لیے لازم ہے کہ وہ کوئی بھی ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہذا آئین کے آرٹیکل (3)223 کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونحوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ کامیاب امید وار بذات خود یا بذریعہ اپنے مجاز نمائندے جس کی تصدیق اوتھ کمشنر کی طرف سے کی گئی ہو درخواست جمع کروادیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223 کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امید وار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں