پی پی اور ن لیگ کی حکومت بنی تو یہ روز ایک دوسرے کو بلیک میل کرتے رہیں گے، فضل الرحمٰن

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو یہ روز ایک دوسرے کو بلیک میل کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اس وقت بندر بانٹ ہو رہی ہے کہ یہ کرسی تیری، اور یہ کرسی میری، ایسی حکومت کی کوئی افادیت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ حالیہ الیکشن میں جس طرح دھاندلی کی گئی اس سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، ملک میں آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ 2018 کے بعد ہمارا خیال تھا کہ 2024 کا الیکشن شفاف ہوگا مگر ہماری خواہش کو کچل دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایسی پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی جو عوام کی نمائندہ نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان ہمارے ملک کا سپریم ادارہ ہے، مگر ایسی پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی جس پر عوام کو کوئی اعتماد نہ ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین کا تحفظ کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بعد جمعیت علما اسلام (ف) نے بھی دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی پارلیمنٹ نہیں چل سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp