ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کو پاکستان واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی امیگرشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرمیز کو گرفتار کیا ہے، جو جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عبدالرمیز ای ویزے پرجنوبی افریقہ گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ سے 10 ہزار ساؤتھ افریقن رانڈ  کے عوض ویزا حاصل کیا جو کہ جعلی نکلا۔

ملزم فلائٹ نمبر QR610 سے پاکستان پہنچا تھا، جسے کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp