رانچی ٹیسٹ: انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں جاری ہے۔ رانچی ٹیسٹ میچ کے چھوتے روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوئے روٹ نے ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

جوئے روٹ بھارت کے خلاف 10 سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس ریکارڈ کے بعد دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری بیٹرز اسٹیون اسمتھ، گیری سوبرز، ویون رچرڈز اور رکی پونٹغ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جوئے روٹ سے پہلے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف 9، ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز اور ویون رچرڈز نے 8،8 جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی 8 سینچریاں بنا رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ جوئے روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 31 ویں سینچری ہے۔ اس کے علاوہ جوئے روٹ نے انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 50 رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

یاد رہے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp