پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 9 : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو5رنز سے شکست دے دی

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024 ، ایڈیشن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی ہے، ملتان سلطانز پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کے 180رنز کے ہدف میں ملتان سلطانز کی طرف سے یاسر خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تو 7 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی کپتان محمد رضوان لیکوڈ ووڈ کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری جب یاسر خان43 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 122کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ملان 3 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 52 رنز اسکور کرنے کے بعد پال والٹر کی گیند پر ڈی آر موسلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ 129 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریزا ہینڈرکس28 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، پانچویں وکٹ 132 کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدل شاہ صرف 5 رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی چھٹی وکٹ 144کے مجموعی اسکور پر گری جب اسامہ میر12 رنز بنانے کے بعد عارف یعقوب کی گیند پر والٹر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ بھی بھی 144 کے مجموی اسکورپر گری جب ڈیوڈ ولی بھی عارف یعقوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 156 کےمجموعی اسکور پر گری جب عباس آفریدی 11 رنز بنانے کے بعد لیکوک وڈڈ کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی نویں وکٹ 174 رنز کے اسکور پر گری جب ٹیم کی جیت کے لیے آخری اُمید افتخار احمد جارحانہ کھیلتے ہوئے 16 رنز بنا کر نوین الحق کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 10 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہنواز دہانی تھے جنہیں نوین الحق نے صفر پر بولڈ کیا۔ محمد علی نے ایک رنز اسکور کیا اور آؤٹ نہیں ہوئے، اس طرح ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ عارف یعقوب نے کی، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب لیکوک ووڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پال والٹر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024 ، ایڈیشن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے ہیں۔ ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جلد ہی26  کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 7 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دہانی کی گیند پر ریزا ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 31 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، تیسری وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسیب اللہ خان 37 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر ہی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 114 کے مجموعی اسکورپر گری جب پال والٹر 16 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ولی کی گیند پر یاسر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 128 رنز پر گری جب محمد حارث 19 رنز بنانے کے بعد محمد علی کی گیند پر افتخار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ 150 کے مجموعی اسکور پر گری جب رومن پاول 23 رنز بنا کر ڈیوڈ ملی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ 159 کے مجموعی اسکورپر گری جب آصف علی 13 رنز بنانے کے بعد محمد علی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 166 کے مجموعی اسکور پر گری جب نوین الحق کو 6 رنز پر عباس آفریدی نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر آؤٹ کر دیا۔ لیکوک وڈ نے 17 رنز جب کہ عارف یعقوب نے 1 رنز بنایا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ملتانا سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق، سلمان ارشاد شامل ہیں۔

ملتان سلطانزکی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ڈیوڈ میلان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp