پاکستانی ڈرامہ نگار اور اداکار دونوں ہی باکمال ہیں، نواز الدین صدیقی

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ نگار اور اداکار دونوں ہی باکمال ہیں۔

حال ہی میں مغربی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بھی کافی دیکھے جاتے ہیں، پاکستان میں ڈرامہ نگار اور اداکار دونوں ہی بہت اچھے اور باکمال ہیں۔

 اپنے فلمی کیرئر کے یادگار کرداروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ جب انہیں فلم ’منٹو‘ میں سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے سوچا کہ انہیں منٹو کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا، ’اس وقت میں نے یہ سوچا کہ اگر نواز الدین خود منٹو ہوتا تو کیسا ہوتا، لہٰذا میں نے خود کو ہی سامنے رکھتے ہوئے یہ کردار ادا کیا۔‘

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں پاکستانی صحافی چاند نواب کی کراچی ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کی نقل کرنے کے سین سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس سین کو شوٹنگ سے ایک دن پہلے انہوں نے 100 مرتبہ دہرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا، ’میں اس سین کی اس قدر پریکٹس کر چکا تھا کہ اگر آپ مجھے صبح کو اٹھاتے تو میں ایک ہی سانس میں پورا اسکرپٹ بول سکتا تھا۔‘

انہوں نے چاند نواب کے کردار کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسی غلطیاں دہراتے رہیں تاکہ مزہ آتا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟