اب کوئی 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا: نواز الدین صدیقی

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر اب کوئی انہیں 25 کروڑ بھی دے تو وہ چھوٹا کردار ادا نہیں کریں گے۔

نواز الدین نے اپنے کیرئیر سمیت ملنے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں میں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں تو میں چھوٹا رول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ پیسہ اور شہرت آپ کے کام کے صرف ایک پراڈکٹ ہیں، اگر آپ اپنا کام اچھے سے کریں پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگیں گے لیکن اگر آپ ان چیزوں کو پیچھے بھاگیں گے تو کبھی بھی ان کو حاصل نہیں کرپائیں گے لہٰذا اپنا کام اچھے سے کریں۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ہم کبھی کبھی ساری زندگی پیسہ اور شہرت کے پیچھے بھاگتے ہیں لیکن پھر بھی حاصل نہیں کرپاتے، میرا یقین ہے کہ آپ خود کو اتنا بڑھالو پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے گزشتہ دہائی کے دوران مختلف چیلنجنگ کردار نبھا کر خود کو منوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں