مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے مابین مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز (ایم ایف ایف آر) میں مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں ہوئیں، دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مہارت کا تبادلہ تھا۔

پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز نے ملتان کور کے زیر اہتمام مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشق کی، پاک سعودیہ افواج کی شرکت بھرپور جوش و خروش، تربیتی سیشنز اور اعلیٰ جذبے کے ساتھ ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان تربیتی فوجی مشقوں میں شامل اہلکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی ہوئی، دوران تربیت مختلف حکمت عملی اور مشقیں کی گئیں جن میں کمبائنڈ بیٹل پی ٹی، سمال اسکیل آپریشنز، روم کلیئرنس، کلوز مارکس مین شپ، فائرنگ اور ریپلنگ شامل ہیں۔

ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں کے استعمال نے جنگ جیسا ماحول بنا کر تربیتی مشقوں میں نئی روح پھونک دی، یہ تربیتی مشقیں پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کو اپنی طاقتوں کو تیز کرنے، مہارت کے تبادلے اور اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا منفرد موقع فراہم کریں گی۔

خاص اہمیت ہیلی کاپٹر کی مشقوں پر مرکوز تھی جس کا مقصد دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں کو فروغ دینا تھا، ان خصوصی تربیتی سیشنز سے دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں دونوں افواج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مشترکہ فوجی تربیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کا ثبوت ہے۔ پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟