سیاست نہیں پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے، شہباز شریف

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات نہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ایک وفد نے آج لاہور میں ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے۔

اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان سے آئے رہنماﺅں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے لیے بلوچستان سے آئے وفد میں این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 257 اور پی بی 22 سے جام کمال، پی بی 4 سے سردارعبدالرحمن کھیتران، پی بی 14 سے محمد خان لہڑی، پی بی 15 سے میر سلیم احمد کھوسہ، پی بی 3 سے میر شعیب نوشیروانی، میاں خان مندرانی، راحیلہ درانی اور نواب چنگیز خان مری بھی شامل تھے ۔

پی بی 30 سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو، پی بی 41 سے ولی محمد، پی بی 51 سے کیپٹن (ر) عبدالخالق، پی بی 27 سے برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف، رانا ثنا اللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp