جعلی مینڈیٹ پر حلف اٹھایا گیا، اصل اسمبلی تو پورے سندھ میں سج رہی ہے، حافظ نعیم

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے لوگوں کا حلف تو کرا دیا گیا لیکن اصل اسمبلی تو پورے سندھ میں سج رہی ہے، سندھ اسمبل میں جعلی مینڈیٹ والے لوگ ہیں۔

کراچی پریس کلب کے باہر جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جمیت علما اسلام ف کا کارکنان نے احتجاج کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے ہمارے میڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔

’سندھ اسمبل میں جعلی مینڈیٹ والے لوگ ہیں، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ارکان نے آج سندھ اسمبلی میں حلف نہیں لیا، جعلی حکومت بنائی جا رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد بھی جعلی ہے۔ پی پی پی، ایم کیو ایم کے قبضہ گیروں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فارم 47 کی بنیاد پر کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

’حکومت کےتمام لشکرکوزیرکرکے حق کا پرچم بلند کیا ہے، یہ جعلی قبضہ مینڈیٹ والےہیں، انہوں نے کنٹینرز ایسے لگا رکھے ہیں جیسے کسی فوج سے مقابلہ ہے‘۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم بجلی گیس پرٹیکس دیتے ہیں، یہ لوگ ہمارے ٹیکس کے پیسوں کو ہڑپ کرتے ہیں۔ ہمارے پیسوں کوجعلی حکومتوں میں استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp