پی ایس 129: حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے حافظ نعیم الرحمان نے 26 ہزار 296 ووٹ حاصل کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے فارم سی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے جس کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان عام انتخابات کے بعد اپنی اس سیٹ سے دستبردار ہوگئے تے اور کہا تھا کہ یہاں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو مینڈیٹ ملا ہے، لہٰذا اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کا سندھ اسمبلی میں آنا بہت اچھی بات ہوگی۔

یہ بھی یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو جہاں پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے دھاندلی زدہ قرار دیا ہے وہیں جماعت اسلامی پاکستان بھی الیکشن کو مشکوک قرار دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: عاکف جاوید کی جگہ علی رضا کی شمولیت کا اعلان

پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار 100 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا، حنیف عباسی کا رواں سال آمدن 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

’ایمان اندرونی تبدیلی کا نام ہے‘، ڈراما ‘درِ نجات’ کے متنازع سین پر اداکارہ درِفشاں سلیم کی وضاحت

شمالی وزیرستان: مساجد میں قائم خوارج کے 2 ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ