خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری ہو گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اجلاس طلب کر لیا۔ اعلامیہ جاری۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق گورنر حاجی غلام علی نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری دن 11 بجے کو ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف بردری ہو گی، جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
مزید پڑھیں
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل سے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ ازاد امیدوار واضح اکثریت میں کامیاب ہوئے تھے، جو سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے ہیں۔ جب کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی کے امیدوار ہیں۔