صدر نے اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر از خود اسمبلی اجلاس بلاسکتا ہے، اسحاق ڈار

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر از خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

اتوار کو پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر ملک کا سربراہ یعنی صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرتے تو آئینی اعتبار سے یہ اختیار اسپیکر کو بھی حاصل ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ درج ہے کہ صدر کی طرف سے اجلاس نہ بلائے جانے کی صورت میں اسپیکر اسمبلی از خود اجلاس طلب کر سکتے ہیں، صدرعارف علوی کی طرف سے اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 دن گزر گئے ہیں، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر کے پاس اجلاس طلب کرنے کے لیے 21 آئینی دن ہوتے ہیں، اب ان آئینی 21 دن مطابق  29فروری آخری تاریخ بنتی ہے، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp