پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ایڈیشن 9 کے 12 ویں میچ میں راسی وین ڈیر ڈوسن کی نا قابل شکست سینچری بھی لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکی۔ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے 211 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب صاحبزادہ فرحان 15 رنز بنا کر نوین الحق کی گیند پر حسیب اللہ خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ بھی جلد ہی 38 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب فخر زمان صرف 4 رنز بنا کر لیکوک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 109 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاہی ہوپ 29 رنز پر سلمان ارشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، چوتھی وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری جب احسن حفیظ 20 رنز بنانے کے بعد نوین الحق کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 196 کے مجموعی اسکور پر گری جہانداد خان 13 رنز بنا کر پال والٹر کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 197 کے مجموعی اسکور پر گری جب سکندر رضا 1 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی اننگز کی سب سے خاص بات راسی وین ڈیر ڈوسن کی دھواں دار بیٹنگ تھی جنہوں نے 6 چھکوں، 7 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر نا قابل شکست 104 رنز بنا کر پی ایس ایل ایڈیشن 9 کی پہلی سینچری بنا ڈالی تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن کی ناقابل شکست سینچری بھی لاہور قلندرز کو شکست سے نہ بچا سکی۔ لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز ہی بنا سکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2 جب کہ لیوک ووڈ، پال والٹر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ایڈیشن 9 کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف اوپنر بیٹرز صائم ایوب، بابر اعظم اور روومین پاول کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، پہ پی ایس ایل کے اب تک کے میچز میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شاہین شاہ آفریدی کا یہ فیصلہ ٹیم کے لیے انتہائی مہنگا ثابت ہوا، پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 5 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 48 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 175 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے 4 چھکوں، 8 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 88 رنز اسکور کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
تیسری وکٹ 181 کے مجموعی اسکور پر گری جب آصف علی6 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 209 کے مجموعی اسکور پر گری جب روومن پاول انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے 2 چھکوں، 5 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 46 رنز اسکور کرنے کے بعد جہانداد خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 12 اور پال والٹر نے 2 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عمدہ باولنگ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کی، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جہانداد خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
Dealing in boundaries! 💪
Babar showing his class as the crowd roars his name 🔥#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvPZ pic.twitter.com/CSrDWzV3kc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2024
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے آؤٹ ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ جاری ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز نے 2 تبدیلیاں کیں، لنڈے اور حارث رؤف کی جگہ محمد عمران اور کارلوس براتھویٹ کو شامل کیا ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب بابراعظم (کپتان) محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان) ، محمد عمران، زمان خان پر مشتمل ہے۔