پھٹے کپڑے تو رفو کرلیتا ہوں، کاش ٹوٹے دل بھی جوڑ سکتا!

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کا تہوار ہو یا شادی بیاہ کا موقع، یا پھر آپ نے کسی بھی تقریب کے لیے نئے کپڑے پہنے ہوں، اگر ان کپڑوں میں کوئی کھونچ لگ جائے تو ساری خوشی غارت ہوجاتی ہے۔

کپڑوں پر غریب یا متوسط طبقہ تو خاص مواقع کے لیے بھی چند سو یا چند ہزار سے زیادہ نہیں خرچ کرتا، لیکن امیر امرا کے ہاں مقابلہ لاکھوں میں ہوتا ہے۔ ایسے میں کپڑوں کا قیمتی جوڑا اگر چند بار استعمال ہی میں کسی کھونچ یا پھٹن کا شکار ہو جائے تو پہننے کے قابل نہیں رہتا۔

ایسے میں کسی ماہر رفوگر کے ہاتھوں اگر یہ لباس دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئے تو سارا غم رفوچکر ہوجاتا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے والد صاحب کا کام آگے بڑھاتے رفوگر عمیر احمد کچھ ایسی ہی مہارت سے پھٹے ہوئے کپڑوں کو دوبارہ بے عیب کرتے ہیں جیسے کوئی ماہر سرجن اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مریض کا سینہ سی دیتا ہے۔

عمیر نے یہ کام اپنے والد سے سیکھا ہے، ان کے بقول گاہک کے چہرے پر جو خوشی رفوشدہ کپڑے لوٹاتے ہوئے دیکھتے ہیں اس سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔ اس کام سے جہاں وہ خوشی محسوس کرتے ہیں وہیں ایک بات کا انہیں قلق بھی ہوتا ہے کہ کاش اسی طرح وہ ٹوٹے ہوئے دل بھی جوڑ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے