انتخابی مہم کے لیے بھارتی نیوی کا استعمال، سوشل میڈیا پر نریندر مودی کا مذاق کیوں بن رہا ہے؟

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کے لیے بھارتی نیوی کا استعمال کرتے ہوئے پوجا کرنے سمندر کی گہرائی میں پہنچ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی کے ہاتھ میں مور کے پر موجود ہیں جو سمندر میں غوطہ لگانے کے دوران اپنے ساتھ لے کر گئے او رسمندر کی گہرائیوں میں اپنے مخصوص انداز میں بیٹھ کر پوجا میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تجربے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا، میں نے خود کو روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے نریندر مودی کو تنقید کا سامنا ہے ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انسان نا قابل فہم ہے۔

https://Twitter.com/ashoswai/status/1761769437458227248?s=20

ایک اور صارف نے لکھا کہ نریندر مودی نے اپنی آنے والی انتخابی مہم کے لیے انڈین نیوی کا خوب استعمال کیا ہے۔

جہاں کئی صارفین انڈین نیوی کے استعمال پر نریندر مودی کوآڑے ہاتھوں لیتے رہے وہیں ایک صارف کو پاکستنی سیاستدان مریم نواز کا اندازِ سیاست یاد آیا اور انہوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک مریم نواز اپنا انداز نہیں دکھاتیں تب تک نریندر مودی کی اس ویڈیو سے محظوظ ہوں۔

عبداللہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ مذہبی جذبات کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے ویژن۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کے نزدیک دوارکا بھگوان کرشن کا شہر تھا جو اب ڈوب گیا ہے، مہابھارت میں دوارکا شہر کا ذکر بھگوان کرشنا کی سلطنت کے طور پر کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp