میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس: ملزمان کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کی، مقدمے میں نامزد چیئرمین نیکٹا رائےطاہراور دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدم پیشی پر عدالت نے ملزمان غلام مصطفیٰ، گلزاراحمد، ظفراحمد، اصغرمیمن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی سمیت دیگر ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے بھی انکار کردیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو بولے؛ 2010 سے زیر سماعت اپیلیں جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔

سابق پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کے بھائی کی جانب سے اپیل کی پیروی کے لیے دائر درخواست منظور کرلی، وکلاء کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس میں نامزد شاہدحیات، شبیراحمدقائمخانی، آغامحمدجمیل اور مسعودشریف کاانتقال ہوچکا ہے۔

جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ملزمان کےانتقال کی تصدیقی رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیدیا، عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے تفویض کردہ اسائنمنٹ کے باعث سابق پولیس افسر شعیب سڈل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں اپیلیں سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد نے دائر کررکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے