پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے نو منتخب رکن مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
تفصیلات کے مطابق، آج اسپیکر اویس قادر شاہ کے زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 148 اراکین سندھ اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ نے112 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔ اسپیکر کے لیے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ کیے گئے، سید اویس قادر شاہ 111 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوئے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کردہ امیدوار صوفیہ شاہ نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور اس کے اراکین اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔