ملک سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ٹیمیں جانفشانی سے کام کریں، سیکریٹری صحت

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شالوانی نے وفاقی دارالحکومت میں پولیو کے قطرے پلانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کی جہاں انہیں ملک بھر میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے پہلے روز کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 سیکرٹری صحت افتخار علی شالوانی نے ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور پولیو پروگرام این ای او سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کی سینیئر قیادت کے ہمراہ یونین کونسل شاہ اللہ دتہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور اسے پولیو ویکسین کی مناسب فراہمی، تربیت یافتہ فکسڈ ٹیموں اور انتظامی معاون عملے سے لیس پایا۔

 انہوں نے فیلڈ میں پولیو کے قطرے پلانے والوں سے بھی ملاقات کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

 پولیو کے قطرے پلانے والوں کے ساتھ اپنی بات چیت میں سیکرٹری شالوانی نے پاکستان کی آنے والی نسلوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ان کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسی جوش و خروش کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیں۔

 اپنے دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے یوسی رورل کے علاقے ڈھوکی عباسیاں کے علاقے زم زم پلازہ میں ٹرانزٹ ویکسی نیشن ٹیم کا بھی جائزہ لیا اور وہاں اس ٹیم کے ساتھ وقت گزارا جو چلتے پھرتے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف تھی۔

 سیکریٹری صحت نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پولیو ہمارے بچوں کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے، زندگیاں تباہ کر رہا ہے اور انہیں مفلوج کر رہا ہے۔ ہم اس بیماری کی ملک میں موجودگی  کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے اور وہ پہلے سے کہیں زیادہ پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں اور اس آخری مرحلے میں پہلے سے کئی زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور رہے گی، ’میں ذاتی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں اس مہم کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ٹیموں کے ساتھ علاقوں کا دورہ کر کے خود جائزہ لے سکوں۔

 وزارت صحت رواں ہفتے ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے رواں ہفتے ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کا دوسرا پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ یہ مہم 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت