خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو وائرس کی تصدیق

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزات قومی صحت نے اعلان کیا ہے کہ پشاور اور سبی کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت قومی صحت نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پائے گئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازہ کھولیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا