پی ایس ایل9: بابر اعظم کا ایک اور اہم ریکارڈ

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی سنچری کی دھوم پوری دنیا میں مچ چکی ہے ایک طرف وہ ٹی20 کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بیٹر بن چکے ہیں وہیں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک اور اہم ریکارڈ لسٹ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا یے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز اپنے پی ایس ایل کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی ہے جس کے بعد وہ شرجیل خان، رائیلی روسو، فخر زمان اور جیسن روئے کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ ان تمام بلے بازوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 2،2 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

قومی کرکٹر شرجیل خان نے پہلی سنچری 2016 جبکہ دوسری سنچری 2021 میں بنائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے موجودہ کپتان رائلی روسو نے 2020 اور 2023 میں سنچریاں اسکور کیں۔

لاہور قلندر کے فخر زمان نے 2022 اور 2023 میں سنچریاں اسکور کی جبکہ جین روئے نے بھی 2022 اور 2023 میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے پاس ہے، انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے 2017، 2018 اور 2020 میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp