‘بابراعظم آرام نہیں کر رہا بلکہ جینا حرام کر رہا ہے’

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کی ویب سائٹ کوجنوری میں دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے بڑے کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں لیکن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرسکی، ورلڈکپ بھی ایسا ہی گزرا، پھر ان سے کپتانی بھی چھن گئی لیکن ہمارے کلچر میں اس طرح کی باتوں کا احساس نہیں کیا جاتا۔

سابق اسپن بولر مشتاق احمد کا کہنا تھا’ ہم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کے لیے بڑی چیز ہار جاتے ہیں، بابراعظم نے 4 سال کپتانی کی، قیادت اور کارکردگی کا دباؤ برداشت کیا، اس سے ذہنی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے، بہتر یہی ہوتا ہے کہ تفریح کریں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، دنیا میں یہی کیا جاتا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو بابراعظم سے کہتا کہ آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ نہ کھیلو، آنے والی سیریز کی تیاری کرو، اس طرح کے فیصلے مینجمنٹ کو کرنا چاہیں، مینجمنٹ بابر اعظم سے بات کرتی کہ آپ کے 6ماہ بہت دباؤ میں گزرے، اب آرام کریں، واپسی پر اچھا محسوس کریں گے۔

سوشل میڈیا پر مشاق احمد کا جنوری میں دیا گیا یہ انٹرویو ایک بار پھر وائر ل ہو رہا ہے۔ صارفین ذہنی سکون کے لیے بابر اعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دینے والے مشتاق احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر بابر اعظم نے آرام نہیں کیا پھر بھی وہ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ذہنی آرام کی ضرورت بابر اعظم کو نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کو ہے جو ان کو آرام کا مشورہ دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے مشتاق احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم آرام نہیں کر رہا لیکن اپنی پرفارمنس سے جینا حرام ضرور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ بابر اعظم 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا