عام انتخابات کے بعد 30 روز میں صدارتی الیکشن آئینی تقاضا، یکم مارچ کو شیڈول جاری کریں گے، الیکشن کمیشن

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد 30 ایام کے اندر صدارتی الیکشن کرانا آئینی تقاضا ہے، 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی اور اس طرح سے صدر کے انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024 کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں

ترجمان نے بتایا کہ آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ تمام خواہشمند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد حکومت سازی کے مراحل جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو چکا۔

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری اعتراضات کے ساتھ واپس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوس نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ حل کیا جائے، تاکہ ایوان مکمل ہو۔

صدر کے اس اقدام کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 29 فروری کو اجلاس کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس میں اسپیکر نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ جس کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کا انتخاب ہونا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل