صدرمملکت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار، سمری واپس بھیج دی

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کرتے ہوئے سمری واپس بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سمری واپس بھیجنے کے ساتھ نوٹ لکھ کر موقف اپنایا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیے بغیر اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

مزید پڑھیں

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اور سندھ میں آج وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہو چکا ہے، جبکہ مرکز میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 29 فروری تک اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر از خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

 سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر ملک کا سربراہ یعنی صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرتے تو آئینی اعتبار سے یہ اختیار اسپیکر کو بھی حاصل ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم