یتیموں کی کفالت کے لیے آبائی گھر بیچ دینے والا مردان کا گھرانا

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مردان میں ایک گھرانے نے یتیموں کی پرورش اور انہیں بہترین تعلیم دلانے کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے۔ یہ گھرانا مردان کے رہائشی انور کمال کا ہے جو پیشے کے اعتبار سے سول انجینیئر ہیں۔

انور کمال اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر سادات فاؤنڈیشن نامی ادارہ چلا رہے ہیں جو یتیم بچیوں کی کفالت کا اہتمام کرتا ہے اور انہیں بہترین پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ دلوانے کے ساتھ ساتھ رہنے اور کھانے پینے کی بھی تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

یہ ادارہ سنہ 2019 سے 45 سے زائد یتیم بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور ہر یتیم بچی کی کفالت ان کے خاندان کے ایک فرد یا دوست کے ذریعے ہوتی ہے۔ کفالت کی ذمہ داری اٹھانے والے خاندان کے فرد یا دوست احباب کو اس بچی کے تمام اخراجات اٹھانے ہوتے ہیں۔

یتیم بچوں کی کفالت کا خیال انور کمال کو اپنی والدہ کی وفات کے بعد آیا اور وہ یہ کام ان کے ایصال ثواب کے لیے کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ چلانے کے لیے ایک موقع پر جب فنڈز کم پڑے تھے تو انہوں نے اپنا آبائی گھر فروخت کر دیا تھا لیکن بچوں کی کفالت کی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوئے تھے۔

حال ہی میں اس ادارے کی ایک طالبہ نے کیڈٹ کالج کا انٹری ٹیسٹ پاس کر کے داخلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے جس پر انور کمال اور ان کے احباب بیحد خوش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے