جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے یہ زبردست قہوہ پیجیے

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاسٹ فوڈ اور زیادہ چکنائی والی اشیا کھانے کا رجحان حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے جو مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اور اکثر اوقات ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلتا ہے کہ مریض کے جگر کے گرد چربی جمع ہوچکی ہے۔ اس حالت کو فیٹی لیور بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت خطرناک صورت اختیار کرلیتی ہے جب چربی جگر کے خلیوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

فیٹی لیور کی بیماری سے خود کو بچایا جاسکتا ہے، جس کے لیے خوراک کے ساتھ ساتھ اپنی عادتوں کو بھی بدلنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے کھانوں میں میٹھے اور چکنائی کو کم کرکے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں جس سے جگر کی حالت بھی بہتر ہونے لگتی ہے۔

فیٹی لیور سے بچاؤ کے لیے کون سے غذائیں مددگار ہیں؟

فیٹی لیور سے بچاؤ میں کھانے پینے کی عادات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ پھلوں، سبزیوں اور دالوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر جگر اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیریز، سبز چائے، اخروٹ اور دیگر گری دار میووں کا استعمال بھی جگر میں سوزش کو کم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں، چند گھریلو ٹوٹکے بھی آپ کو فیٹی لیور کے خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور جگر کے گرد موجود چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پودینہ، لیمن گراس اور ادرک کا قہوہ

پودینہ، لیمن گراس اور ادرک کا قہوہ بھی ایک ایسا ہی گھریلو ٹوٹکا ہے جو آپ میں جگر کی چربی کو ختم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

پودینہ، لیمن گراس اور ادرک میں پائے جانے والے اجزا جگر میں سوزش اور تیزابیت کو ختم کرتے ہیں اور ہاضمے کو بہتر بنا کر فیٹی لیور کی بیماری کے خاتمے میں مدد دیتے ہے۔

قہوہ بنانے کا طریقہ

10 سے 12 پودینے کے پتے، 2 عدد پتے یا اسٹکس لیمن گراس اور 2 انچ لمبا ادرک کا ٹکڑا پانی میں ڈالیں اور ابلنے پر چھان کر پی لیں۔ اس قہوے سے آپ کو سکون بھی ملے گا اور جگر کی چربی بھی کم ہوگی۔

یاد رکھیں کے گھریلو ٹوٹکے مفید ہوتے ہیں مگر انہیں دواؤں کا متبادل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی ڈائیٹ میں خود تبدیلیاں لانے کے بجائے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp