پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
مریم نواز نے رانا آفتاب احمد سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہیں ہوسکی حالاں کہ میری خواہش تھی کہ اس دن آپ بھی ایوان میں ہوتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’میں آپ سے یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں کیوں کہ میں جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں‘۔
اپوزیشن رہنما نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمیں کوئی جگہ بتادی جاتی تو ہم پہنچ جاتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تحریک انصاف کے رہنما رانا آفتاب سے ایوان میں ملاقات @PTIofficial @MaryamNSharif #WENews pic.twitter.com/rDmBJDmprw
— WE News (@WENewsPk) February 28, 2024
اس بات پر مریم نواز نے کہا کہ اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا اور میری پوری کوشش تھی کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔