صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیے

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے پریذائیڈنگ افسران کا تقرر کر دیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے لیے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی، سندھ اسمبلی کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے لیے بھی صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول اور صدارتی الیکشن کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان یکم مارچ کو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp