وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پی ایچ اے کو ایسٹر پر سجاوٹ کرنے کا حکم

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ا یسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کوسجایا جائے اور تہوار کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور مسیحی برداری کی خوشیوں میں ہم سب شریک ہیں۔ انہوں نے لاہورمیں فلاور فیسٹیول کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔

لاہور میں رمضان فیسٹیول کی تجویز

ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، بلال کیانی، عظمیٰ بخاری اور ثانیہ عاشق نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہوراورڈی جی پی ایچ اے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اچانک میو اسپتال پہنچ گئیں، وہیل چیئر، اسٹریچر کی فراہمی کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو اسپتال ایمرجنسی میں 50 وہیل چیئر اور اسٹریچر مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے ایک بزرگ شہری شبیر شاکر کی توجہ دلانے پراسپتال میں نماز کے لیے مختص کیے جانے کا بھی حکم دیا۔

لوگوں کومیرے پاس آنے سے روکا گیا تو سیکیورٹی کو نکال باہر کروں گی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ نے مریضوں کی شکایت پر چیسٹ ٹیوب فوری طور پر مہیا کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے اور لوگوں کو ان سے ملنے سے روکنے پر سیکیورٹی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں عوام میں سے ہوں،عوام کو مجھ سے دور نہ کیا جائے اور اب اگر لوگوں کو میرے پاس آنے سے روکا گیا تو میں سیکیورٹی کو باہر نکال دوں گی‘۔

اس موقعے پر مریم نواز نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر داخلہ پرچی کے اجرا کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے آئی سی یو کے مریضوں کی عیادت بھی کی۔

مریضوں اور لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ننھے مریض کی مزاج پرسی

وزیراعلیٰ راہداری سے گزرتے ہوئے مریدکے سے آئے ایک 9 سالہ مریض روحان کو دیکھ کر رک گئیں۔ بچہ جھولے سے گرگیا تھا جس سے اس کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ مریم نواز نے بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو بہادر بچے ہیں، جلد ٹھیک ہو جائیں گے‘۔

پریشان تیماردار خواتین کے مریض کی مناسب دیکھ بھال کا حکم

مریم نواز نے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کا حال احوال پوچھا اور ڈاکٹرز سے علاج کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ ویٹنگ روم میں 2 خواتین کوپریشان دیکھ کر رک گئیں اور اسپتال انتظامیہ کوان کے بیمار والد کی بہترین مناسب دیکھ بھال کا حکم دیا۔ ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور ثانیہ عاشق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر حکام بھی اس دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp