پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج ہم نے حلف لیا لیکن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ناجائز مقدمات میں بند ہیں ہم نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے، ہم ہر اسمبلی اور ہر فورم پر انتقام لیں گے، آئندہ ہمارے ساتھ جو بھی زیادتی کرے گا اس کا نام لیکر احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ہاتھ ہولا رکھا ہے، آئندہ اس سے بڑھ کر احتجاج کریں گے۔ یہ مینڈیٹ چور ہیں، فارم 47 والے ایم این اے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ان تمام طاقتوں کا نام ہے جو ناجائز طور پر حکومت پر اثر انداز ہوتی ہے
شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر مریم نواز کے خلاف کوئی ناجائز کارروائی ہوئی تو میں پہلا شخص ہوں گا جو اس کا ہاتھ روکوں گا، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔