بلوچستان اسمبلی: سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کا کہنا ہے کہ وہ بلا تفریق تمام اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عبدالخالق اچکزئی نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تمام اسمبلی ممبرز کا مشکور ہوں جنہوں نے  مجھے اسپیکر کی ذمہ داری سونپی ہے‘۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ ایوان کو قواعد وضوابط کے تحت چلائیں گے اور حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے محترمہ غزالہ گولہ نے کاغذات جمع کروائے جبکہ وقت مقررہ تک ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

اس طرح پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئیں جن سے عبدالخالق اچکزئی نے حلف لیا۔

نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے ایوان سے خطاب کے دوران نو منتخب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ ایوان ایک مقدس ادارہ ہے جس کا انتخاب عوام کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو تنقید کے بجائے ایوان کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمانی لوگ ہیں اور شیشے کے گھر میں رہ کر کسی کو پتھر نہیں مارا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا