وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کون؟ کل فیصلہ ہوگا

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو ہو گا۔ علی امین گنڈاپور نے ازاد حیثیت سے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے ہیں جبکہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا ارادہ ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسمبلی کا اجلاس جمعے تک کے لیے ملتوی ہو گیا۔ نو منتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اعلان کیا کہ کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا جس کے لیے آج رات 11 بجے کاغذات نامزدگی جمع کیے جاسکتے ہیں۔

اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ ازاد امیدوار علی امین گنڈاپور نے ازاد حیثیت سے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات جمع کر دیے جس کی حمایت سنی اتحاد کونسل کرے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار کامیابی کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے تھے اور اب اسمبلی میں اس اتحاد کونسل کی اکثریت ہے۔

علی امین گنڈاپور کے مقابلے میں ن لیگ کے رکن ڈاکٹر عباد نے وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار بن کر سامنے ائے ہیں ۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عباد نے بھی وزیراعلیٰ کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

حکومتی اراکین ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن امیدوار کا دعویٰ

وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن امیدوار ڈاکٹر عباد نے بتایا کہ حکومتی اراکین ان کے ساتھ ہیں جو انہیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے وقت بھی 2 حکومتی ووٹ انہیں پڑے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی انہیں ووٹ ملیں گے۔

عباد نے کہا کہ وہ صوبے کو ایسہ جماعت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اپوزیشن ہو یا حکومت میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp