’آپ بہترین انسان ہیں‘، علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک  ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ سمجھدار اور بہترین ہیں۔ اور اپنے والد کا ہر چیز کے لیے شکریہ ادا کیا۔

راحت کاظمی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دلوں میں گھر کر لیا اور لوگ ان کے چہرے اور اداکاری کو فراموش نہیں کر پائے۔ انہوں نے پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

راحت کاظمی کے دیگر مشہور ڈراموں میں پرچھائیاں، تیسرا کنارہ، احساس اور دھوپ کنارے شامل ہیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ تعلیمی میدان میں سرگرم رہے اے لیول کے طلبہ کو ڈرامہ اور انگلش لٹریچر پڑھاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی تصویر وائرل،مداح کیوں نہ پہچان سکے؟

 اپنے والد راحت کاظمی کی میراث کو اپناتے ہوئے علی کاظمی نے بھی انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’باغی‘، ’بدنام‘، ’جال‘، ’جیکسن ہائٹس‘، ’صحرا میں سفر‘، ’مورے سیاں‘ اور ’تو عشق ہے‘ جیسے پراجیکٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی سینئراداکار راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ وائرل تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی فوڈ کی برآمدات میں تاریخی کامیابی، وزارت بحری امور کے امید افزا اعدادوشمار

اے آئی سے دنیا بھر میں ماہرین کی نوکریوں کو خطرہ، گرافک ڈیزائنرز بھی کام چھننے کا رونا رونے لگے

نئے صوبوں کا فیصلہ؟ پی ٹی آئی کا احتجاج اور پنجاب میں گرفتاریاں، مریم نواز کی بیٹی کی شادی

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر اکتوبر میں پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان

احمد شاہ مسعود کی 25ویں برسی: سابق جہادی کمانڈر اسماعیل خان کا طالبان کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق