بلوچستان شدید برسات، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلی گوادر سمیت تمام بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے ساحلی علاقوں میں لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اور بروقت  امدادی و ریسکیو سرگرمیاں میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پی ڈی ایم اے ، لیویز فورس، جی ڈی اے اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں گوادر، پسنی، اورماڈہ اور دیگر منسلک علاقوں میں نکاسی آب اور دیگر ریلیف پہچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے ہے۔

علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آبادی والے علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے اور متاثرین کی بحالی و امداد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں مشینری کی کمی کا سامنا ضرور ہے مگر محدود وسائل میں رہتے ہوئے ریلیف پہچانے کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے مزید برآں متعلقہ حکام سے جدید مشینری اور سکشن پمپس کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے۔

پاک آرمی کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو نکاسی آب کی مشینری بھی فراہم کی ہے، پاک آرمی کے جوان متاثرہ علاقوں میں خوراک، راشن کے پیکٹ اور میڈیسن پہنچانے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹرز اور  انجینئرز کی ٹیمیں

جان اچکزئی کے مطابق ڈاکٹرز اور انجینئرز کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو پورے ضلع میں ہمی وقت موجود ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہتے ہوئے موثر حکمت عملی سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شدید اور مسلسل بارشوں سے ضلع کے بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس میں ریلیف آپریشن کو جس تندہی سے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے سر انجام دیا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ خوراک کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جوان راشن کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مؤثر ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ان شاء اللہ دو سے تین دنوں میں حالات پر قابو پا لیا جائے گا۔

بارشوں سے نقصان

دوسری جانب گوادر اور کیچ میں حالیہ بارشوں سے متعلقم پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق  گوادر میں اب تک 140 سے زائد گھر بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 50 سے زائد گھر مکمل 90 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوادر میں 15 سے زائد مکانات کی چار دیواریاں گرگئیں جب کہ کیچ میں 2 سڑکیں تبا ہو گئی ہیں دوسری طرف کیچ میں ایک پل تباہ ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی