صدارتی انتخاب کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا ہے، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات 2024 کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی، پولنگ کا عمل 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو 10 بجے کی جائے گی جبکہ 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک صدارتی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 5 مارچ کو دوپہر 1 بجے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ موجودہ صدر مملکت عارف علوی نے نو ستمبر 2018 کو حلف اٹھایا تھا تاہم وہ اضافی 6 مہینے صدر مملکت کے عہدے پر براجماں رہے، کیوں کہ قومی و صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے سے الیکٹورل کالج نامکمل تھا۔

آئین کے مطابق صدر کا چناؤ سینیٹ، قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کرتا ہے۔

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باعث صدارتی الیکشن وقت پر نہیں ہوسکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp