وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دکانوں کے سامنے سامان کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے سامان ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو 30 دن کا وقت دے دیا۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکایت کی کہ دکانداروں نے دکانوں کے باہر سامان رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت شدید مشکلات ہیں اور آئے روز حادثات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی شکایت پر انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ راستوں اور بازاروں میں ٹریفک بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے، دکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں، یقینی بنائیں کہ ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 30 دنوں میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنا کر شہریوں کی مشکلات کم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp