میں اب صحافی نہیں ہوں، مرتضیٰ سولنگی

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ صحافت یا سیاست کس کا انتخاب کریں گے جس پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جب ہم تالاب تک پہنچیں گے اس کا فیصلہ تب ہی کریں گے، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ ایک صحافی کی نگراں وزات لینے کو کیسے دیکھتے ہیں جس کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ میں اب صحافی نہیں ہوں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے مرتضیٰ سولنگی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے نگراں وزیر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے صحافت کا سہارا لیا اور اب یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ میں صحافی نہیں ہوں۔

سعدیہ مظہر لکھتی ہیں کہ اب انہیں صحافی ہونا بھی نہیں چاہیے۔

ایک ایکس صارف نے ان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے بھی صحافی نہیں تھے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا وزارت پارلیمانی امور میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران حکومت نے بروقت انتخابات منعقد کروائے اور آج ملک میں نئی اسمبلیاں وجود میں آ چکی ہیں، امید ہے نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp