مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ کیوں دیا؟

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی جگہ منیبہ اقبال کو مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔

جمعہ کو اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منیبہ اقبال کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔

انہیں ن لیگ کی سینیئر خاتون رہنما مریم اورنگزیب کے استعفے کے بعد مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب کیا گیا ہے۔ منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا تھا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب 2 بار رکن قومی اسمبلی، 2 بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں، ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی اور ان کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا مقصد بھی یہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp