مریم اورنگزیب پر کرپشن کا الزام، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی گئی ہے، جس میں لکھا گیا کہ پنجاب کی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کرپشن کی انتہا کرتے ہوئے نگہبان رمضان پیکج میں بے ضابطگیاں کی ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا میں لکھا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج اور دیگر اشہتارات کی مد میں ڈی جی پی آر کے قواعد و ضوابط کو پس پست ڈال کر 150 ملین کی رقم پسندیدہ کمپنی کو عید سے قبل ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

جس وقت چینل 7 گروپ کے چوہدری جواد ہمایوں نے ڈی جی پی آر میں اشتہارات کی رقم کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیا، تب یہ بات ڈی جی پی آر اور سیکرٹری انفارمیشن کے علم میں آئی۔ انہوں نے یہ رقم خلاف ضابطہ ادا کرنے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد سینئر منسٹر مریم اورنگرزیب نے ڈی جی پی آر روبینہ خان اور سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں، احکامات نہ ماننے کی پاداش میں دونوں کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس تحریک التوا میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی احمر بھٹی نے اسپیکر سے استدعا کی ہے کہ میری اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر ایوان میں لانے کی اجازات دی جائے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے احمر بھٹی کے مطابق اس تحریک کو ایوان میں لاکر پوچھا جائے کہ کیا پنجاب کی سینئر منسٹر مریم اورنگرزیب نے ایسا کیا ہے، اسپیکر کو اس پر جواب طلب کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ باقی محکموں کو بھی کرپشن کی اس کہانی کی چھان بین کرنی چاہیے۔

پنجاب حکومت کا موقف

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ خبر من گھڑت ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، ڈیجیٹل کیمپئن پورے قواعد و ضبواط کے ساتھ کی گئی ہے، کم ازکم میرے ہوتے ہوئے یہاں پر کرپشن نہیں ہوسکتی۔

’میں ہر چیز پر نظر رکھتی ہوں میرے سامنے ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی، جن 2 افسران کی آپ بات کر رہے ہیں یہ ماتحت ہیں اور ان دونوں نے میرے ساتھ ایسی کسی بات کا ذکر نہیں کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ان افسران کے تقرر و تبادلے روٹین کا کام ہے، یہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دور کے لگائے گئے افسران تھے اب پنجاب میں ہماری حکومت ہے ہم اپنی ٹیم بنا رہے ہیں، اس میں اچنبے والی کیا بات ہے، میری منسٹری میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی اور نہ کسی نے کوئی کمیشن لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا موقف؟

وی نیوز سے اس ساری اسٹوری کے حوالے سے جاننے کے لیے رابط کیا گیا تو انکی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، کرپشن کی اس اسٹوری پر جمع تحریک التوا پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو اسٹوری بھی بجھوائی گئی تھی کہ اس پر آپکا کیا ردعمل ہے مگر انکا جواب نہیں آیا۔

جبکہ سابق سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی نے بتایا کہ انہیں اور روبینہ خان ڈی جی پی آر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں