ارجنٹائن: فٹبال ورلڈکپ چیمپیئن کی بیوی نے شرٹ اور میڈل بیچ دیے

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کے فیفا ورلڈ کپ چیمپیئن اور جرمن کلب لیورکوسن کے اسٹار کھلاڑی ایزیکیول پالاسیوس کی بیوی نے ان کا ذاتی سامان چرا کر بیچ دیا۔ بیوی نے الزام عائد کیا کہ ان کا شوہران کی مالی ضروریات پوری نہیں کررہا جون ان کو پوری کرنی چاہیے ہیں۔

ارجنٹائن کے میڈیا کے مطابق ایزیکیول پالاسیوس نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیلے، جو کہ مجموعی طور پر 47 منٹ کا دورانیہ تھا۔ اس دوران جب ارجنٹائن نے تاریخ کا تیسرا ورلڈ کپ جیتا تو ان کو بھی چیمپئن شپ کا تمغہ اور شرٹس دی گئیں۔ تاہم ان کی بیوی یسکا فریاس ان قیمتی یادوں کو مٹا دیا اور چیزیں چھپا کر فروخت کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پالاسیوس اور فریاس نے پچھلے سال علیحدگی اختیار کرلی تھی، لیکن پالاسیوس نے اپنی بیوی کو دیے گئے اپارٹمنٹ اور مالی ضروریات کی تلافی کے لیے اس میں موجود سامان بیچنے سے نہیں روکا تھا، لیکن شرٹس اور میڈل کی فروخت کے بعد دونوں کے درمیان تلخی کا معاملہ طلاق کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس معاملے پر فریاس نے موقف اختیا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی فتح اور چیمپئنز کے لیے شوہر کا طلائی تمغہ اور جیتنے کی شرٹ بیچ ڈالی تھی۔ فریاس نے اپنے شوہر کے سامان کی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور بتایا کہ اپنے اپارٹمنٹ کی قسطیں بھرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

فریاس ارجنٹائن میں اپنی رہائش گاہ پر قرضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے شوہر کے مزید سامان اور شرٹوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پالاسیوس طلاق کے کاغذات پر دستخط کرے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر سے کوئی جائیداد نہیں مانگ رہی ہیں۔

واضح رہے پالاسیوس اور فریاس پہلی بار 2018 میں ملے تھے، اور 2021 میں شادی ہوگئی تھی، لیکن گزشتہ سال اپریل میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp