اسرائیل کے فٹبال میچز پر پابندی عائد کی جائے، فلسطین کی اپیل پر فیفا کا قانونی مشاورت کا فیصلہ

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین نے اسرائیلی بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو اپیل کی ہے کہ اسرائیل کے بین الاقوامی فٹبال میچوں پر پابندی عائد کی جائے۔ فلسطین کی اپیل پر فیفا 25 جولائی تک کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد سے قبل آزاد قانونی مشورہ طلب کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کی فٹبال فیڈریشنز کے نمائندگان کو 211 رکن ایسوسی ایشنز کے سامنے بولنے کا موقع ملا جس کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے گزشتہ روز فیفا کانگریس میں پابندی کی تجویز پیش کی۔ انفینٹینو نے کہا کہ فیفا (فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی طرف سے) 3 درخواستوں کا تجزیہ کرنے اور فیفا کے قوانین کے درست طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ آزاد قانونی مہارت کو لازمی قرار دے گا۔ نتائج اور سفارشات فیفا کونسل کو بھیج دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صورتِ حال کی عجلت کی وجہ سے ایک غیر معمولی فیفا کونسل بلائی جائے گی جو 25 جولائی سے پہلے ہوگی۔ کونسل قانونی جائزے کے نتائج کی جانچ پڑتال اور مناسب فیصلے کرنے کے لیے منعقد کی جائے گی۔

بنکاک میں کانگریس اور کونسل کے اجلاس سے ایک ماہ قبل جاری ہونے والی فیفا اعلامیے کے مطابق فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی تجویز میں 211 رکن فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں کے خلاف فوری طور پر مناسب پابندیاں عائد کی جائیں۔

تجویز میں فلسطین باالخصوص غزہ پر اسرائیلی قبضے کی وجہ سے ہونے والی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا اور انسانی حقوق اور امتیازی سلوک کے خلاف فیفا کے قانونی وعدوں کا حوالہ دیا گیا۔

فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن نے لکھا ہے کہ غزہ میں فٹبال کا تمام ڈھانچہ یا تو تباہ ہو چکا ہے یا اسے شدید نقصان پہنچا ہے جس میں ال یرموک کا تاریخی اسٹیڈیم بھی شامل ہے۔ فلسطینی تجویز کو الجزائر، عراق، اردن، شام اور یمن کی فٹبال فیڈریشنز کی حمایت حاصل تھی۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے رہنما جبریل رجوب نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے پابندی کی تجویز واپس نہ لینے کی صورت میں مجھے قید کرنے کی سنگین دھمکیاں دی ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت حق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ