وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں کارکنا کی آمد جلسے کی صورت اختیار کرگئی، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی بے نظمی کا شکار ہوئی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تقریب حلف برداری میں میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں حالات قابو میں آگئے اور حلف برداری کا عمل مکمل ہوا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی کابینہ کے لیے 15 سے زائد ناموں پر مشتمل فہرست سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان، عاقب اللہ، ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے دیے گئے نام عمران خان خود فائنل کریں گے، فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چند روز میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے علی امین گنڈا پور پیر کے روز عمران خان سے ملاقات کریں گے اور کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی منظوری اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کریں گے۔

علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پہنچے جہاں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے استقبال کیا۔

اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر  پیش کیا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ سے ان کے دفتر میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟